ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگ روڈ استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

Ring Road Lahore
کیپشن: Ring Road Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جدید دور میں شہریوں کو سہولت دینے کی بجائے رنگ روڈ پولیس نے انوکھا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق رنگ روڈ پولیس نے خلاف ورزی پرچالان جرمانہ موقع پر اداکرنے کی سہولت واپس لے لی ہے۔رنگ روڈ پر سفر کرنے والے شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر جرمانہ ادا نہیں کر سکیں گے۔رنگ روڈ  پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان فیس بینک میں ہی جمع کروانا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق رنگ روڈ پولیس نے انسپکٹرز سے فائن کلیکشن بکس واپس لے لیں۔ انسپکٹرز اور سپیڈ چیکنگ سٹاف کو چالان بک دے دی گئیں ہیں۔دور دراز علاقوں سے آئے شہریوں کو موقع پر جرمانہ ادا کرنے کی بجائے اب بینک جانا پڑے گا۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے چالانوں کے جرمانے ای ایپ پر وصول کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر