ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک لبیک کے کارکنوں کا جنرل ہسپتال پر حملہ!!

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تحریک لبیک پاکستان کے مشتعل کارکنوں کا جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی پر بھی دھاوا ، ایمرجنسی کی بیسمنٹ میں پتھراو ، مریضوں اور لواحقین سے بھی مارپیٹ ، علاج کیلئے ہسپتال آنے والے زخمی پولیس اہلکاروں پر تشدد ، مشتعل ہجوم نے میٹروبس سٹیشن جنرل ہسپتال میں بھی توڑ پھوڑ  کی۔

تحریک لبیک پاکستان کے مشتعل کارکنوں نے جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی پر بھی حملہ کر دیا ۔ مشتعل کارکنوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی مارپیٹ کی اور کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہوکر علاج کیلئے آنے والے پولیس اہلکاروں پر ہسپتال کی بیسمنٹ میں بھی تشدد کیا اور پتھر برسائے گئے ۔

تحریک لبیک کے کارکنان نے میٹرو بس سٹیشن جنرل ہسپتال پر بھی دھاوا بول دیا اور خوب تووڑ پھوڑ کی اس موقع پر توڑ پھوڑ سے روکنے والے پولیس اہل کاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ واقعہ کی منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں ہجوم کے تشدد سے بچنے کیلئے پولیس اہلکار کو جنگلہ پھلانگتے اور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے مسلسل مارپیٹ کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔