یونیسف کا واسا کیلئے خصوصی تحفہ

یونیسف کا واسا کیلئے خصوصی تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب)یونیسف نے واسا ملازمین کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے امدادی طور پر دس ہزار گلوز اور تین ہزار ماسک فراہم کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں واسا حکام نے یونیسیف کے تعاون سے واسا لاہور کو 10 ہزار گلوز اور 3 ہزار ماسک وصول کئے ۔ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر او اینڈ ایم اسلم خان نیازی نے پی پی ای سامان کو آپریشن کے ڈائریکٹرز میں تقسیم کیا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ یونیسیف کے مشکور ہیں جنہوں نے واسا لاہور کے عملے کیلئے حفاظتی سامان بھیجا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ حفاظتی سامان کو آپریشن میں کام کرنے والے عملے میں ترجیح بنیادوں پر تقسیم کیا جائےگا۔

دوسری جانب واسا نے ڈرینوں کی صفائی کے لئے آپریشنل سرگرمیاں تیز کردیں ، شالیمار اسکیپ چینل سے پندرہ ٹرک سلٹ نکالا گیا۔ واسا نے شالیمار اسکیپ چینل کی بھاری مشینری اور ایکسیویٹرز سے صفائی کی۔ واسا نے ڈی سلٹنگ کے دوران پندرہ ٹرک سلٹ ٹھکانے لگایا گیا ہے ۔ ایکسئین واسا سلمان نثار کا کہنا ہے کہ شالیمار اسکیپ چینل کی صفائی میں تین ایکسیویٹرز اور بیس سیور مینوں نے حصہ لیا ۔ ایکسئین سلمان نثار کے مطابق لاک ڈاون کے دنوں میں بھی ڈرینوں کی صفائی جاری رکھی جائے گی۔

 پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5716 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 96 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 35، سندھ 31 اور پنجاب میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔ 

پنجاب میں اب تک کورونا کےمزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 2826 تک جا پہنچی ہے جب کہ 24 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں نئے کیسز کی تصدیق کی۔عثمان بزدار کے مطابق 1059 عام شہری، ڈی جی خان اور ملتان کے 701 زائرین، 89 قیدی اور 977 تبلیغی جماعت کے ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer