ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ، ’انڈس اینڈ یانگ زی‘ کتاب کی رونمائی

پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ، ’انڈس اینڈ یانگ زی‘ کتاب کی رونمائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بیجنگ میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر کتاب ’انڈس اینڈ یانگ زی‘ کی تقریب رونمائی ہوئی۔

تقریب کا اہتمام پاکستانی سفارتخانے، سنگھوا یونیورسٹی اور پاکستان سینٹر فار کلچر اینڈ کمیونیکیشن کے زیر اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی اور چینی دانشوروں، محققین، سفارتکاروں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ کتاب میں دریائے سندھ اور دریائے یانگ زی کی تہذیبی، تاریخی اور ثقافتی مماثلتوں کو اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ تقریب میں پاکستان اور چین کے تاریخی روابط، شاہراہ قراقرم اور قدیم تجارتی راستوں سے متعلق تحقیقی منصوبے بھی پیش کیے گئے۔

سفیر پاکستان خلیل ہاشمی نے تعلیمی، ثقافتی اور عوامی روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون، طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں اور سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (اسٹیم) کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

’انڈس اینڈ یانگ زی‘ کتاب انگریزی، اردو اور چینی زبانوں میں شائع کی گئی ہے۔ تقریب کا اختتام پاکستانی کھانوں پر مشتمل عشائیے سے ہوا۔