(اسرار خان) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 4 افراد کی حالت بگڑنے کے بہن بھائی جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق متوفین میں 16 سالہ قدیر اور اس کی بہن 14 سالہ اسماء شامل ہے،متوفین کے والدین حنیف اور کلثوم بی بی سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان نے گزشتہ رات آلو گوبھی اور چاول کھائے تھے ،متاثرین کو پہلے فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال بعد میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھاکہ کھانے کے نمونے حاصل کر لئے، فرانزک ٹیموں کی مدد سے تحقیقات جاری ہے۔