ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

عوام کیلئے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیراعظم نے عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باعث عوام پر اضافی بوجھ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ریلیف سکیم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا حکومت کو پورا احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اُنہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کیلئے خصوصی ریلیف سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق 2 اور 3 پہیوں والی سواریوں پر ماہانہ 20 لیٹر پٹرول کیلئے 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائے گا۔

خصوصی ریلیف سکیم کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب جبکہ پورے ملک بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کیا جائے گا ۔

خصوصی ریلیف سکیم کی رجسٹریشن آج سے شروع کردی گئی ہے، جبکہ سکیم کا طریقہ کار آگاہی مہم کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔