زین مدنی:معروف سٹیج، ٹی وی اور فلم اداکار نسیم وکی کے صاحبزادے علی حیدر نے لندن سے بزنس اکاؤنٹنگ کی ڈگری حاصل کرلی۔
علی حیدر لندن کی دی ماؤنٹ فورڈ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ ڈگری مکمل کرنے کے ساتھ ہی لندن کی ایک معروف بزنس کمپنی کی جانب سے انہیں ملازمت کی پیشکش بھی کردی گئی ہے۔
نسیم وکی اپنے بیٹے کے سالانہ کنونشن میں شرکت کے لیے لندن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
نسیم وکی نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر مداحوں، دوستوں اور اہل خانہ کی دعاؤں کے مشکور ہیں۔