طاہر جمیل:بسنت 2027 کی تیاریوں کے سلسلے میں پتنگ اور ڈور سازوں کو مینوفیکچرنگ لائسنس کے اجراء کا انتظار ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے لائسنس جاری کرنے کا عمل مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
تفصیالت کے مطابق اب تک 2500 سے زائد افراد مینوفیکچرنگ لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کراچکے ہیں، لیکن 8 روز گزرنے کے باوجود ایک بھی لائسنس جاری نہیں کیا جاسکا۔
ذرائع کے مطابق مینوفیکچرنگ کی اجازت 6 ماہ قبل دی جاچکی ہے، تاہم لائسنس جاری نہ ہونے کے باعث پتنگ اور ڈور سازی کا عمل تاحال شروع نہیں ہوسکا۔ مینوفیکچرنگ کی اجازت لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی دی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق درخواست گزاروں کی تصدیق کا عمل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا فورس کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ متعلقہ افسران کو تصدیقی عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درخواست گزاروں کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد مینوفیکچرنگ لائسنس جاری کردیئے جائیں گے۔