ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے سستا پروٹین بھی مہنگا 

مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے سستا پروٹین بھی مہنگا 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارباز خان:لاہور میں برائلر مرغی اور فارمی انڈوں کی قیمتیں سرکاری نرخ سے تجاوز کرگئیں، شہریوں کو مقررہ قیمتوں کے بجائے مہنگے داموں خریداری کرنا پڑ رہی ہے۔

سرکاری نرخ کے مطابق برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 461 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 520 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

برائلر زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 318 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں زندہ مرغی 399 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 245 روپے فی درجن ہے، تاہم مارکیٹ میں انڈے 300 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے اور زائد قیمت پر اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔