سٹی 42 : نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( اسلام آباد ) نے واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم ایضان الحسن واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرتا رہا، ملزم نے خاتون کو بلیک میل اور ذہنی اذیت میں مبتلا کیا، خاتون کو دھمکی آمیز اور فحش پیغامات بھیجے گئے، ملزم نے خاتون کو غیر اخلاقی تعلق پر مجبور کرنے کی کوشش کی، جسے پکڑنے کے لیے اسلام آباد کے سیکٹر I-8 میں چھاپہ مارا گیا، ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 262/2025 درج کر لی گئی، مقدمہ سیکشن 20، 21 اور 24 پیکا ایکٹ 2016 کے تحت درج کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ایضان الحسن ولد محمود اکرم راولپنڈی سے تعلق رکھتا ہے، جس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔