علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربارہ پروازیں منسوخ

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربارہ پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بارہ پروازیں منسوخ، ایک پرواز کی روانگی  دو گھنٹےتاخیر کا شکار ، دو پروازیں آدھے آدھے گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔
 ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ترکش ایئرلائن کی استنبول دوطرفہ پرواز ٹی کے 715/714، پی آئی اے کی اسلام آباد دوطرفہ پرواز 612/613، اتحاد ایئرلائن کی ابوظہبی دوطرفہ پرواز ای وائی 244/243 منسوخ کردی گئیں، قطر ایئر لائن کی دوحہ کی دوطرفہ پرواز کیو آر 629/628، ایئربلیو کی کراچی دوطرفہ پرواز پی اے403 /404، فلائی ناس کی دمام آنیوالی پرواز ایکس وائی883 بھی منسوخ ہوگئی۔

پی آئی اے کی ابو ظہبی آنیوالی پرواز پی کے 264 بھی اڑان نہیں بھر سکے گی۔ ایئربلیو کی کراچی جانیوالی پرواز پی اے401 دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی، ایئربلیو کی شارجہ جانیوالی پرواز پی اے 412 پینتیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی، پی آئی اے کی دبئی جانیوالی پرواز پی کے 203 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔