عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر

عمرہ زائرین کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سعید احمد سعید ) سعودی حکومت کا کورونا وبا کے باعث بند بین الاقوامی پروازوں بحال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ، سعودی عرب کا یکم جنوری 2021 سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنیکا اعلان، دسمبر تک عمرہ زائرین کے ٹورز پروگرام اور ویزے بھی روک دئیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سعودی حکومت نے فلائٹ آپریشن کو کھولنے کے حوالے سے تاریخ جاری کر دی ہے، سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق پروازوں پر پابندی مرحلہ وار ختم کی جائے گِی جبکہ مکمل طور پر بین الاقوامی فلائیٹ شیڈول یکم جنوری 2021 سے بحال کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے حوالے سے حتمی اعلان دسمبر 2020 میں کورونا وبا کی صورتحال سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ 

کورونا وبا میں کمی کے بعد سعودی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں مرحلہ وارکھولی جائیں گئیں، 15 ستمبر سے ورک ویزہ، اقامہ ہولڈر، ایگزیٹ اینڈ ریٹرن ویزہ اور وزٹ ویزے کے حامل عرب ممالک کے شہریوں کو انٹری دے دی جائے گئی۔

واضح رہے کہ میڈیکل شعبے سے وابستہ مسافرں جن میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل کے مسافر شامل ہیں، انکو گزشتہ ماہ ہی سعودی عرب داخلے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن یکم جنوری 2021 تک ہی بحال کیا جائے گا۔ 

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کے ٹورز پروگرام اور ویزے بھی روک دئیے گئے ہیں۔ عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کا فیصلہ فیصلہ دسمبر 2020 میں کوروناوبا کی صورتحال سے مشروط کر دیا گیا ہے۔