"سانحہ موٹروے تاریخ کا بد ترین واقعہ ہوا ہے "

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ذیشان صفدر ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی لائنز کلب انٹر نیشنل کی تقریب میں شرکت، موٹر وے ریپ کی شدید مذمت کی کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے کھولنے کے باوجود کسی ادارے کی ڈیوٹی نہ ہونے پر تحقیقات، جزا و سزا دینے پر زور دیا، سی سی پی او لاہور کے ابتدائی بیان سے متعلق کہا کہ ایسے واقعات پر احتیاط سے بولنا چاہئے۔

پنجاب انسٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر میں لائنز کلب انٹرنیشنل کی جانب سے کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لائنز کلب سمیت دیگر تنظیموں کو انسانی فلاح کیلئے اکٹھا کرنے بارے پلاننگ کر رہے ہیں۔ میں نے پنجاب کی مختلف این جی اوز کو اکھٹا کیا، انکی تعداد 165 سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے انکی تنظیم سرور فاؤنڈیشن نے پاکستان بھر میں فلٹریشن پلانٹس لگائے۔ 

موٹر وے سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ تاریخ کا بد ترین واقعہ ہوا ہے، قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جب تک جزا اور سزا کا نظام نہیں آتا تب تک دنیا نہیں بدلے گی۔ بنگلہ دیش میں عورتوں پر تیزاب پھینکنے کے کیس زیرو ہو گئے، ہمیں پولیس اور جوڈیشری کے نظام کو بہتر کرنا ہو گا۔

سی سی پی او لاہور کے ابتدائی بیان پر انکا کہنا تھا کہ اس واقعے پر ہم سارے پاکستانی شرمندہ ہیں اور ہمیں اپنے الفاظ ایسے واقعات پر احتیاط سے بولنے چاہئے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کو نظر انداز کرنے والے ممالک کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جیتنے والی ٹیم کو انعامات بھی دیے۔