شاہین عتیق : قوت سماعت گویائی سے محروم لڑکی فجر نے محبت پانے کی خاطر اپنی والدہ بسمہ اللہ کو سر میں ہتھوڑا مار کر اسے ہلاک کر دیا اور راستہ صاف ہونے پر ساتھی لڑکے عظیم کے ساتھ فرار ہو گئی۔پولیس نے دونوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے جیل بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں قوت سماعت گویائی سے محروم محبت کے دو پریمی جوڈے کو پیش کیا گی، لڑکی اور لڑکے کی بات سمجھنے کے لیے باقاعدہ مترجم کو بلایا گیا، لڑکی نے اشاروں سے قبول کیا کہ اس نے محبت کی خاطر اپنی والدہ کو قتل کیا جبکہ لڑکا کہتا رہا میں نے نہیں مارا، ملزموں کے وکیل وسیم راجپوت ایڈووکیٹ نے عدالت کو جیل بھجوانے کی استدعا کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ علی اکبر کی عدالت میں لڑکی کی طرف سے ان کے وکیل وسیم راجپوت ایڈووکیٹ نے عدالت کو تفصیلات بتائیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیش میں ماں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے والے پریمی جوڑے کو چودہ روز کے لیے جیل بھجواتے ہوے گلشن اقبال پولیس کو چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایسے درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں جنہیں روکنے کے لیے اب تک کوئی موثر کوشش نظر نہیں آرہی۔ کم علمی، جہالت اور اخلاقیات کی کمی اِن واقعات کی وجوہات قرار دی جاسکتی ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ کام پڑھے لکھے لوگ بھی کرتے ہیں