ریسکیو 1122کا نویں،دسویں محرم الحرام کے حوالے سے پلان جاری

ریسکیو 1122کا نویں،دسویں محرم الحرام کے حوالے سے پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں مجالس عزا کا آغاز ،شہر  میں منعقد مختلف مجالس میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی شان میں کلام پڑھنے والے عزاداران   کی بڑی تعداد میں شرکت ، انتظامیہ کی طرف سے  شہر بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات  کئے گئے ہیں،  اس حوالے سےریسکیو 1122 نے بھی نویں اور دسویں محرم الحرام کا پلان جاری کر دیا ہے ،ایمبولینس،266موبائل ایمبولینس جلوسوں کے ساتھ رہیں گی اس کے علاوہ فائرفائٹنگ کی18گاڑیاں، دوسنارکل ،7سپیشلائزڈگاڑیاں بھی جلوسوں کے ساتھ موجود ہوں گی،پچاس سےزائد ایمرجنسی پوسٹیں بنائی جائیںگی ۔

علاوہ ازیں ریسکیو1122کی تمام ٹیموں کوواکی ٹاکی سے منسلک کیا جائے گاکمیونیکیشن اورکنٹرول روم بھی بنایا جائے گا ۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنرانوارالحق کا کہناتھا کہ مقررہ پوائنٹس بنا ئیں جا ئیں گے اور تمام گاڑیوں کومقررہ پوائنٹس پرکھڑا کیا جائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer