ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابا کے باوجود مسودہ قانون مقامی حکومت پنجاب 2025ء منظور کروا لیا۔
لوکل گورنمنٹ بل کی منظوری کی جانب سے اپوزیشن کی مسلسل ہنگامہ آرائی جاری رہی۔اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں پر اٹھ کر شور مچاتے رہے، مسودہ بل کی کاپیاں ہوا میں اڑاتے رہے۔
قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود مسودہ قانون مقامی حکومت پنجاب 2025ءکی منظوری دیدی۔
بل صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ایوان میں پیش کیا، شق وار منظوری دی گئی۔