ورلڈکپ : نیوزی لینڈکیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

ورلڈکپ : نیوزی لینڈکیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی سی سی ورلڈکپ کے  11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 56 رنز پر   بنگلادیش کی تیسری  وکٹ گرگئی ۔

چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز  لٹن داس اور تنزید حسن نے کیا تاہم  میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس میٹ ہینری کو کیچ دے بیٹھےاور بغیر کوئی رنز کیے پویلین لوٹ گئے ، بنگلادیش کی دوسری وکٹ اوپننگ بیٹسمین تنزید حسن کی صوت گری جب تنزید  16 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 

 اس کے بعد 12 ویں  اوور کی چوتھی گیند پر مہیدی حسن میراز بھی باؤنڈری لگانے کی کوشش میں  میٹ ہینری کو کیچ دے  بیٹھے  اور 46 گیندوں پر 30 رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔

Ansa Awais

Content Writer