وزیراعظم شہباز شریف کا طلبا کیلئے شاندار تحفہ

PM Shahbaz Sharif
کیپشن: PM Shahbaz Sharif
سورس: Hindustan News Hub
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئے تعلیمی اخراجات ختم کردیئے۔

بلوچستان اور سابق فاٹاکے طالب علموں کی اعلیٰ ٰتعلیم کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیراعظم نے زبردست اقدام اٹھایا ،اقدام کا مقصد قومی اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کا فروغ ہے ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالبعلم مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے ۔

بلوچستان اور سابق فاٹا کے طالب علموں کے لئےتعلیمی پیکج سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ،نو ٹیفکیشن کے مطابق طالب علموں کے پچاس فیصد تعلیمی اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی ، طالب علموں کی پچاس فیصد فیس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ادا کرے گی،وزیراعظم کی ہدایات پر یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم بھی بحال کردئیے گئے ۔متعلقہ طالب علموں کو یونیورسٹی کی طرف سے جاری نوٹس بھی واپس ہوگئے ۔

واضح رہےکہ وزیراعظم شہبازشریف نے اسی طرح کی سہولیات وزیراعلیٰ پنجاب کے طورپر طالب علموں کو دی تھیں۔