حمزہ عباسی، احد رضا کی ہانیہ کیلئے داڑھی اور بالوں کی قربانی دینے کا انکشاف

Hania Amir
کیپشن: Hania Amir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی )بھولی بھالی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کے لئے حمزہ عباسی اور احد رضا میر نے اپنی داڑھی اور بالوں کی قربانی دینے کا انکشاف کیا ہے۔ 

ایک ٹی وی شو جس میں اداکارہ ہانیہ عامر اپنے ساتھی اداکار احد رضا میر اور حمزہ علی عباسی کے ساتھ موجود تھیں جس میں میزبان کے سوال کے جواب میں حمزہ عباسی نے انکشاف کیا کہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے انہیں بد قسمتی سے شیو کروانی پڑی تھی تا کہ وہ ہانیہ عامر کے ہم عمر دِکھ سکیں، ورنہ داڑھی ہونے کے سبب وہ ہانیہ عامر سے بڑے لگتے تھے۔

حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ انہوں نے دل پر پتھر رکھ کر اپنی شیو کروائی تھی، اگر ہانیہ عامر تھوڑی سی بڑی ہوتیں تو انہیں شیو نہیں کرانی پڑتی، اس دوران احد رضا میر نے بھی بتایا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنے بال کٹوائے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer