جہانگیر ترین کی چودھری برادران سے ملاقات

جہانگیر ترین کی چودھری برادران سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ملاقا ت کی ہے۔  

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی، رکن قومی اسمبلی سالک حسین، شافع حسین، اسحاق خاکوانی اور عون چودھری بھی موجود تھے۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے وفد نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔