سوات؛ مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،خوف و ہراس پھیل گیا

 سوات؛ مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،خوف و ہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوات کے شہر  مینگورہ شہر اور گردونواح زلزلے سے لرز گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.3 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔