ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی معروف اداکارہ ٹریفک حادثے میں ہلاک  

بھارتی اداکارہ،ٹریفک حادثہ،ہلاک،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارت کی ایک 32 سالہ مراٹھی ٹیلی ویژن اداکارہ کی اس وقت موت ہوگئی جب ضلع کولہاپور میں اس کی موٹر سائیکل کو کنکریٹ مکسر ٹریکٹر نے ٹکر ماری۔

پولیس کے مطابق کلیانی کورالے جادھو، جو ٹی وی سیریل 'توجیہت جیو رنگالا' میں نظر آتی ہیں، ہفتے کی شام دیر سے گھر جا رہی تھی جب سانگلی کولہاپور ہائی وے پر ہالونڈی چوراہے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

 کولہاپور پولیس اہلکار نے بتایاکہ اداکارہ کو قریبی ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دےدیا گیا۔ ٹریکٹر ڈرائیور کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔