گلیانہ کے علاقے سے 2بچیوں اور باپ کی نعش برآمد  

کھاریاں،گجرات،گلیانہ،لاشیں برآمد،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کھاریاں تھانہ گلیانہ کے علاقہ سے 2بچیوں اور باپ کی نعش ملی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں تاہم ابتدائی طور پر معاملہ زہر خورانی کا لگتا ہے۔ کرائم سین اور PFSAٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق نعشوں کی شناخت ناصر شہزاد،15سالہ عائشہ اور 11سالہ ادیعا بی بی کے نام سے ہوئی ہے  جبکہ 4 سالہ ہانیہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ ڈی پی او گجرات نے کہا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں اور وقوعہ کے اصل حقائق کو جلد سامنے لایا جائے گا۔