ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیرکے گارڈ آپے سے باہر، بزرگ کی تذلیل، ویڈیو وائرل

Abdul bari patafi
کیپشن: Abdul bari patafi
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر مویشی و ماہیگیری عبدالباری خان پتافی کے گارڈ آپے سے باہر آگئے۔

پولیس وردی میں ملبوس سندھ کے صوبائی وزیر مویشی و ماہیگیری عبدالباری خان پتافی کے گارڈ گارڈز کی بزگ شخص کی تذلیل کی ویڈیو سامنے آگئی۔ بزرگ کی روہڑی میں مویشیوں کی نمائش میں تذلیل کی گئی ،صوبائی وزیر کے گارڈز کی تذلیل ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوبائی وزیر کی موجودگی میں بزرگ شخص نے وزیر سے ملنے کی کوشش کی۔  بزرگ شخص نے کہا 'یہ کون ہے مجھے ملنے دو '۔

گارڈز نے روکنے کی کوشش کی اور گلے سے پکڑ کر دھکے دے کر وہاں سے نکال دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر گارڈ کی جانب سے کی گئی تذلیل کو دیکھتے رہے،  شاہی پروٹوکول میں موجود وزیر نے بزرگ شخص سے ہونے والی تذلیل پر نا نوٹس لیا نہ داد رسی کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer