چین کے صدر شی جن پنگ کا رتبہ ماؤزے تنگ کے برابر قرار

chinese predisdent xi jinping
کیپشن: chinese predisdent xi jinping
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : چین کی کمیونسٹ پارٹی نے تاریخی قرارداد منظور کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ کا رتبہ ماوزئے تنگ اور ڈینگ  زیاؤپنگ کے برابر قرار دیدیا ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی یہ اپنی نوعیت کی تیسری قرارداد ہے جس سے صدر شی کا رتبہ ماوزے تنگ اور ڈینگ زیاؤپنگ کے برابر ہوگیا ہے اور ان کی اقتدار پر گرفت ہمیشہ کے لیے مضبوط  ہو گئی ہے۔

اس طویل ترین دستاویز میں پارٹی کی تاریخ کے درست نقطہ نظر کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس میں چینی سماج اور اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صدر کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر چلیں۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ  شی جن پنگ کی آئیڈیالوجی چینی ثقافت اور روح کا نچوڑ ہے۔

سنٹرل کمیٹی نے پوری جماعت، پوری فوج اور تمام نسلی گروپوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شی جن پنگ کی قیادت میں پارٹی سینٹرل کمیٹی کے ساتھ پوری طرح متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔