علی ساہی:پولیس میں فیملی کلیم پر بھرتی ہونے والوں کو آئی جی پنجاب کا بڑا ریلیف، ریٹائرڈ ومتوفی اہلکار یاافسر اور شہید کے بچوں کوبھرتی کے دوران اضافی نمبرز دئیےجائیں گے۔
ریٹائرڈ و متوفی کےایک بیٹے یا بیٹی ،ایک پوتے یا پوتی کو اب 3 کی بجائے5 نمبرز دئیے جائیں گے،مراسلہ کے مطابق شہید کے بچوں کو فیملی کلیم کے دوران بھرتی میں 10نمبرزاضافی دئے جائیں گے،دوران ڈیوٹی معذور ہونیوالے ملازمین کےبچوں کو 7 نمبرزاضافی دئیے جائیں گے۔
فیملی کلیم میں بھرتی میں اضافی نمبرزتحریری امتحان ،انٹرویوپاس کرنے کے بعد دئیےجائیں گے، اضافی نمبرز صرف ایک بیٹے یا بیٹی اور پوتے یا پوتی کے لئے ہوں گے ۔
آئی جی پنجاب نے فیملی کلیم پر بھرتی کیلئے اضافی نمبرز کا ترامیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔