عمران خان کی تقریر 3 مرتبہ ملتوی،آخرکار "قوم سے خطاب"  شام سوا سات بجے ہو ا

عمران خان کی تقریر 3 مرتبہ ملتوی،آخرکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کو  ہفتہ کےروز اپنی نشری تقریر کا وقت تین مرتبہ تبدیل کیا۔پہل ان کی تقریر کا وقت چار بجے پھر سوا پانچ بجے اور تیسری مرتبہ سوا چھ بجے وقت بتایا گیا لیکن کا خطاب شام سوا سات بجے نشر ہو ا۔

عمران خان اپنی نشری تقریر کو "قوم سے خطاب"  کہتے  ہیں۔ عمران خان نے نیب کی تحویل سے اسلام آباد ہائی کورٹ کےحکم پر ضمانت پر رہائی کا فیصلہ ہوتے ہی بتایا تھا کہ وہ کل  "قوم سے خطاب"  کریں گے۔ ہفتہ کے روز دوپہر کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو اورمیڈیا کو بتایا گیا  کہ عمران خان کی تقریر شام 4 بجے ہو گی۔ شام 4 بجے  دوبارہ بتایا گیا کہ عمران خان کی تقریر ساڑھے 5 بجے نشر ہو گی تاہم ساڑھے 5 بجے بھی یہ تقریر نشر نہ ہوئی تو زمان پارک میں عمران خان کے اسٹاف کی طرف سے بتایا گیا کہ خان کا خطاب شام سوا 6 بجے نشر ہو گا۔

 سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب پر پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل پیج پر (جہاں عمران خان کا خطاب نشر کیا جا نا ہے) خان صاحب کے مداحوں کی جانب سے ایک بے چینی کی صورتحال نظر آرہی ہے، کمینٹ باکس میں صارفین بہت دلچسپ تبصرے کرتے نظرآرہے ہیں۔ کچھ مداح کا کہنا ہے کہ خان صاحب اب کتنا انتظار کروائیں گے؟کچھ مداح کمینٹ باکس میں ملکی صورتحال پر تبصرے کر رہے ہیں اور ساتھ ہی خان صاحب کا انتظار بھی کر رہے ہیں۔