ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صحافی راؤ دلشاد حسین کے گھر میں چوری کی واردات;نامعلوم خواتین چور لاکھوں کا سامان لے اڑیں

سینئر صحافی راؤ دلشاد حسین کے گھر میں چوری کی واردات;نامعلوم خواتین چور لاکھوں کا سامان لے اڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سینئر صحافی راؤ دلشاد حسین کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ۔
دو نامعلوم خواتین چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑیں۔گھر سے تین موبائل فونز ،طلائی اشیاء اور نقدی چوری ہوئی ۔ لیڈیز بیگ ،دو قیمتی گھڑیاں چوری کی گئیں
چور خواتین میں نقدی ، شناختی کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈ سمیت دیگر کاغذات لے اڑیں۔
نواں کوٹ پولیس اسٹیشن میں کارروائی کے لئے درخواست دے دی ۔چوری ہونے والے موبائل فونز کے آئی ایم ای نمبرز بھی فراہم کردیئے گئے۔سی سی ٹی وی کے مطابق دو خواتین گھر میں داخل ہوئیں،چور خواتین نے دو سے تین منٹ میں واردات کی اور فرار ہوگئیں۔