سٹی 42: محکمہ داخلہ پنجاب میں یوم القدس کے جلوسوں کی مانیٹرنگ جاری ہے ۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی امن و امان خواجہ سلمان رفیق مرکزی کنٹرول روم میں موجود ہیں ۔
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پنجاب بھر کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔ محکمہ داخلہ کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں جاری جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔
محکمہ داخلہ نے بتایا کہ پنجاب بھر میں یوم القدس کے تمام 128 جلوس مانیٹر کئے جا رہے ہیں ،پنجاب بھر میں 37,231 مساجد میں نماز جمعہ کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔
محکمہ داخلہ کا مرکزی کنٹرول روم پنجاب بھر میں ضلعی کنٹرول رومز سے منسلک ہے ۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی نے پنجاب بھر کے کنٹرول رومز میں فرداً فرداً رابطہ کیا اور رپورٹ لی
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے،جلوسوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے، صوبہ بھر میں پولیس کے ہزاروں جوان فرائض سر انجام دے رہے ہیں، یوم القدس جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App