ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ انڈر پاس میں مسلح افراد کی فائرنگ و تشدد ،ڈی آئی جی کا نوٹس،مقدمہ درج

بیجنگ انڈر پاس میں مسلح افراد کی فائرنگ و تشدد ،ڈی آئی جی کا نوٹس،مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد ؛عابد چوہدری : مغلپورہ میں کارسوار شہری پر تشدد اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ،  شہری پر فائرنگ اور تشدد کی موبائل ویڈیو سامنے آ گئی
،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیجنگ انڈر پاس میں مسلح افراد نے شہری پر فائرنگ کی، مسلح گارڈز نے پہلے کارسوار پر فائرنگ کی پھر تشدد کیا،ملزمان کی فائرنگ سے علاقے سے خوف و ہراس پھیل گیا
ایک گاڑی میں مسلح پولیس اہلکار بھی سوار تھا،ڈولفن اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے ملزمان فرار، گاڑی اور اسلحہ پکڑا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی گاڑیوں میں گاڑی لانے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،پولیس کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا
ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی،ڈی آئی جی آپریشنز کا واقعہ میں ملوث گارڈز کی سکیورٹی کمپنی کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ، ڈولفن ٹیم کا فوری رسپانس، ملزمان رش کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گئے،تشدد اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کے زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا ہے کہ گاڑی کے مالک کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی کی جائے گی،ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے،نقص امن کا باعث کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں،