ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم سے ملاقات میں عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی ہے ، علی امین گنڈا پور

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط ، بانی پی ٹی آئی کا موقف یہ نہیں تھا کہ حکومت پاکستان کو قرضہ نہ دیا جائے ۔ 

 وزیر اعظم شہباز شریف سے پہلی ملاقات کے بعد  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پشاور آمد کے موقع پر صوبے میں نہیں تھا ، وزیر اعظم سے ملاقات میں عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی ہے ،حالات کے پیش نظر ہم نے قابل حل مسائل پر روشنی ڈالی ، وزیراعظم سے اچھی اور مثنت باتیں ہوئیں ،وزیراعظم نے یقین دیانی کرائی ہے کہ کے پی کے واجبات ادا کئے جائیں گے ،وفاق اور خیبر پختوانخوا کے نمائندوں پر مشتمل کیمٹی تشکیل دی جائے گی۔ 

  وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن  نقوی، وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ بھی موجود تھے ، احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین کی وزیراعظم سے ملاقات کا خیر مقدم کرتا ہوں ، وزیراعظم نے انہی جذبات کا اظہار کیا جو علی امین نے کیا ، 
وزیراعظم نے کے پی کے میں لوشیڈنگ کا مسلہ حل کرنے کی یقین دیانی کروائی ، ملاقات کا خلاصہ کہ سیاست اپنی اپنی اور ریاست سانجھی ہے ۔