سٹی42: نئے تعلیمی سال میں سکولوں کو 10 فیصد اضافی داخلوں کا ہدف مل گیا,پنجاب بھر میں داخل بچوں کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ ہے.
تفصیلات کے مطابق نئے تعلیمی سال میں ایک لاکھ دس ہزار نئے بچے داخل کیے جائیں گے، تمام سکولوں کو بچوں کی تعداد کے مطابق دس فیصد زائد داخلے کرنا ہوں گے۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔ہدایت میں یہ بھی کہا گیا کہ داخلوں کا ہدف 31 اکتوبر 2024 تک مکمل کرنا ہوگا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولوں میں پانچ لاکھ بچوں کے داخلے کا ہدف مقرر کیا گیا ،داخلہ مہم کا آغاز وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کریں گی۔