ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزارت داخلہ آمد پرسیکرٹری داخلہ اور دیگر افسران نے خوش آمدید کہا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ،اجلاس میں کمشنر اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد، سی ڈی اے ،آئی جی پولیس  اور دیگر افسران کو مدعو کیا گیا ہے۔

 یاد رہے محسن نقوی 13 ماہ تک  نگران وزیراعلیٰ پنجاب  رہے ۔انہوں نے  13 ماہ کی کارکردگی سے اپنے ناقدین کے منہ بند  کروادئیے بلکہ مخالفین بھی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں،لوگ ’شہباز سپیڈ‘کو بھول گئے اور یاد ہے تو صرف ’محسن نقوی سپیڈ ‘ یاد ہے۔

 خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین بھی ہیں ۔انہوں نے پی سی بی کی چیئرمین شپ سنبھالتے کی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں ۔