ویب ڈیسک: کانپیں ٹانگ رہی بلاول بھٹو کی زبان کیا پھسلی ، سوشل میڈیا پر میمزاور شعروشاعری کا سیلاب آگیا۔
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا بیان جس میں انہوں نے ’ کانپیں ٹانگ‘رہی ہیں کے الفاظ کہے،گزشتہ 2 ہفتوں سے سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں ،جس پر سیاستدانوں سمیت شوبز سے وابستہ افراد مزاحیہ ویڈیوز بنا رہے ہیں۔جس کو خوب پسند کیا جارہا ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہے گئے جملے ’ کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر شعر و شاعری، میمز اور لطیفے بننے کے بعد اب اس اُلٹے ہی مگر دلچسپ لفظ پر جنرل سٹور بھی کھُل گیا ہے۔ اسٹور کے افتتاح کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مارکیٹ میں " کانپیں ٹانگ" "پاپڑ"لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔