شہباز شریف کو ایک اور کیس میں کلین چٹ مل گئی

شہباز شریف کو ایک اور کیس میں کلین چٹ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سابق دور کی لیپ ٹاپ سکیم میں کرپشن کے الزامات غلط نکلے،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مسلم لیگ ن کے دور کی لیپ ٹاپ سکیم کو کلین چٹ دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں شروع ہونے والے لیپ ٹاپ سکیم منصوبے میں کرپشن کا اندیشہ ہواجس پر  نیب ٹیم نےمنصوبے کی چھان بین تاہم کوئی شواہدنہ ملے، پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ کرپشن کیس میں شہباز شریف پر لگائے گئے الزامات کوبے بنیاد قرار دے دیاجبکہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی اپنی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔

ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ لیپ ٹاپ سکیم کا ٹھیکہ کم بولی والی فرم کو دیا گیا،نیب انکوائری میں ایک فرد پربھی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی، لیپ ٹاپ سکیم میں سیاستدان اور بیوروکریٹس بدعنوانی کے مرتکب نہیں،لیپ ٹاپس کی تقسیم پروکیورمنٹ رولز2014کے مطابق کی گئی، ہزاروں کی تعداد میں لیپ ٹاپ غائب ہونے کی بات بھی درست نہیں، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب نے گزشتہ سال انکوائری شروع کررکھی تھی،شہباز حکومت نے 17-2012 تک 4 لاکھ 14ہزار848 لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer