رومیل الیاس: مسلم ٹاؤن کے علاقے میں مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے دو شہریوں کو لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شہری ملک محمود احمد اور سلمان تارڑ اپنے معمول کے کاموں میں مصروف تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے انہیں روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ اور گھڑی چھین لی۔
واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ متاثرہ شہریوں نے واقعے کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے۔
پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔