ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کندھ کوٹ؛ خوشحال خان خٹک ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی

کندھ کوٹ؛ خوشحال خان خٹک ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کندھکوٹ میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

کندھ کوٹ گریڈ اسٹیشن کے قریب خوشحال خان خٹک ٹرین پشاور سے کراچی کی طرف جا رہی تھی، اسی دوران ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ 

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ  ٹرین میں موجود مسافروں کو کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو گھنٹے کے اندر ان دونوں بوگیوں کا کام ہو جائے گا ، جس کے بعد ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جائے گی۔