ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی اینڈ ڈی بورڈ کا ترقیاتی بجٹ کے اعدادوشمار میں ردو بدل

 پی اینڈ ڈی بورڈ کا ترقیاتی بجٹ کے اعدادوشمار میں ردو بدل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پی اینڈ ڈی بورڈ نے ترقیاتی بجٹ کے اعدادوشمار میں ردو بدل کر دیا ہے ۔بلدیاتی منصوبوں اور سیوریج منصوبوں پر ایک سو ارب سے زائد کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کا اگلا سالانہ ترقیاتی پروگرام 12سو 15 ارب روپے متوقع ہے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کا بجٹ 130 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ ہیلتھ سیکٹر کا بجٹ 150 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بلدیاتی منصوبوں اور سیوریج منصوبوں پر ایک سو ارب سے زائد کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ ہاوسنگ کے منصوبوں کیلئے نوے ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کیلئے 95 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی مزید بھی ردو بدل متوقع ہے۔ کچھ مزید محکموں کی جانب سے آنیوالی تجاویز کے بعد ان کے مختص بجٹ میں بھی تبدیلی ممکن ہے۔

Ansa Awais

Content Writer