ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہردل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہردل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور بزنس مین سنجے کپور دل کا دورہ پڑنے سے 53 سال کی عمر میں چل بسے۔ 

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنجے کو پولو کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کو اسپتال لے جایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اداکار اور مصنف سہیل سیٹھ نے سنجے کی موت کی تصدیق کی اور  مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

سہیل سیٹھ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'سنجے کپور کی موت کے باعث شدید دکھ ہوا، وہ آج برطانیہ میں انتقال کر گئے، ان کے اہلِ خانہ، ساتھیوں سے دلی تعزیت'۔

دوسری جانب ایکس پر سنجے کی آخری پوسٹ ائیر انڈیا کے اس المناک حادثے کے بارے میں تھی جو آج 12 جون کو احمد آباد میں پیش آیا تھا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'احمد آباد میں ایئر انڈیا کے المناک حادثے کی خوفناک خبر۔ میرے خیالات اور دعائیں تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہیں اس مشکل گھڑی میں طاقت ملے'۔

واضح رہے کہ کرشمہ کپور اور سنجے کپور نے 29 ستمبر 2003 کو اداکارہ کی خاندانی رہائش گاہ، ممبئی میں کرشنا راج بنگلہ میں منعقدہ ایک شاندار سکھ شادی کی تقریب میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے۔

 ایک دہائی سے زیادہ ایک ساتھ رہنے کے بعد جوڑے نے 2014 میں باہمی رضامندی سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی تاہم 2015 میں انہوں نے اپنی رضامندی واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا، بالآخر 2016 میں ان کی طلاق ہو گئی۔