سانحہ9مئی کےماسٹرمائنڈمحب وطن نہیں ہوسکتے،مریم اورنگزیب

Maryam Aorangzaib, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سانحہ9  مئی کے ماسٹر مائینڈ محب وطن نہیں ہوسکتے۔   منگل کے روز لاہور میں جناح ہاؤس کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مریم اوورنگزیب نے کہا کہ ملک کے خلاف پراپیگنڈاکرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔  کچھ ریڈ لائنز ریاست کی بھی ہوتی ہیں۔

jناح ہاؤس میں قائداعظم کی تصاویر کونذر آتش کیاگیا۔ افواج کی وردیوں اور یادگار شہداکی بے حرمتی کی گئی۔ 9مئی کو ٹارگٹ کرکے شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔ڈنڈوں اور آگ سے قائد اعظم کے گھر کو جلا گیا۔

مریم اورنگریب نے کہا کہ  ایک شخص نے اپنے گھر میں بیٹھ کر قائداعظم کا گھر جلوایا۔پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔قائداعظم کی یادگاروں کو جلایا گیا بے دردی سے تباہی مچائی گئی،مریم اورنگزیب 

 وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم انتشار کی سیاست سے تنگ آچکی ہے ، جناح ہاؤس کے معاملے پر قومی ردعمل سامنے آیا۔ جناح ہاوس نو مئی کے سانحہ کےدوران عوام نے دیکھا جس طرح مسلح جتھے غنڈے جناح ہاوس پر حملہ آور ہوئے۔

اس ڈر سے کہ جیل نہ جائے سازشیں بے نقاب نہ ہو جائیں اپنےگھر بیٹھ کر جناح کے گھر ، ایمبولینسیں، ہسپتال جلائے ، مریم اورنگزیب 

شہدا کی یادگاروں اور ایم ایم عالم کے جہاز ، کیپٹن شیر خان کے مجسمہ کو نذر آتش کیاگیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ افواج پاکستان کی وردی کی بے حرمتی کی گئی۔ ،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سازش اور بیانیہ دفن  اب ہو چکا ہے۔ فتنہ سازشی کو ملک پر مسلط کرکے دیمک کی طرح کھایا گیا۔

 عوام اور جماعتوں نے اکٹھا ہوکر بتا دیا کہ کسی کو جرات نہ ہو، شہدا کی یادگاروں پر کوئی دوبارہ حملہ آور نہ ہو۔

 فتنہ فساد کرنے، لوگوں کے ذریعے تباہی  پھیلانے،کہاں کہاں ٹارگٹ اور حملہ کرنا ہے،  نفرت کی آگ میں بچوں کو پھینکا، انکے والدین  اب عدالتوں کے باہر بیٹھے ہوتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فتنہ نے گھر بیٹھ کر پلاننگ کی لیکن اتنی شرم و حیا نہیں، کہتے ہیں کہ خواتین کے ساتھ ریپ یا زیادتی کی، 

 اب وہ نو مئی کا سیاہ دن اور کرپشن سے بچنے کےلئے ذمہ داری خواتین پر ڈال رہا ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ قانون کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو جیلوں میں رکھا جائے گا۔