ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

ٹک ٹاکر صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
کیپشن: Sandal Khattak
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکرحریم شاہ کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے کیس میں گرفتار ٹک ٹاکرصندل خٹک سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کردیا گیا۔

ایف آئی اے نےصندل خٹک کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور اس کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ شریک ملزمہ عائشہ نازکو شامل تفتیش کرنا اورمزید تفصیلات لینی ہیں ،اس لئے صندل خٹک کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ملزمہ کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر