پاکستان اور تونیسیا کے تجارتی معاہدے ہوچکے ہیں، تونیسیا کی سفیر دورسیف معاروفی

پاکستان اور تونیسیا کے تجارتی معاہدے ہوچکے ہیں، تونیسیا کی سفیر دورسیف معاروفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محسن الملک: تونیسیا کی سفیر دورسیف معاروفی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تونیسیا کی آزادی سے پہلے بھی اقوام متحدہ میں اسکا ساتھ دیا،  وقت کے ساتھ یہ رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

پاکستان میں تونیسیا کی سفیر دورسیف معاروفی کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تونیسیا کی آزادی سے پہلے بھی اقوام متحدہ میں اسکا ساتھ دیا، تونیسیا کو مشکل وقت میں پاکستان کی سفارتی حمایت کا ہمیشہ علم ہے، ہم آج بھی پاکستان کو اپنا سب سے اچھا دوست سمجھتے ہیں وقت کے ساتھ تونیسیا پاک رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تونیسیا کا کم قیمت نامیاتی زیتون تیل جلد پاکستان کے شہر شہر دستیاب ہوگا، پاکستان اور تونیسیا کے تجارتی معاہدے ہوچکے ہیں، دونوں ممالک کے تجارتی معاہدوں سے تجارت مزید بڑھے گی۔

Bilal Arshad

Content Writer