سٹی 42: راولپنڈی کے علاقے ڈھوک مستقیم آفیسر کالونی میں سولر پینل نصب کرتے ہوئے دو افراد چھت سے گر گئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈھوک مستقیم آفیسر کالونی میں حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔