12تاریخی دروازوں کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نےاہم ہدایات جاری کردی

12تاریخی دروازوں کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نےاہم ہدایات جاری کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں مقبرہ نورجہاں اورمقبرہ جہانگیرکےپاس گریٹراقبال پارک کی طرزپرپارک بنانےکی تجویز دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق اجلاس میں لاہورکے 12تاریخی دروازوں کی بحالی کے پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نےقدیم عمارتوں کے بحالی بارےبریفنگ دی، محسن نقوی نےلاہوروالڈسٹی اتھارٹی کوتاریخی دروازوں کی بحالی کیلئےٹائم لائن دیدی،لاہوروالڈسٹی اتھارٹی کےماہرین ریسرچ کے بعد ڈیزائننگ اور پراجیکٹ تیارکریں گے،ٹیکسالی،لوہاری،شاہ عالمی،موچی گیٹ مرحلہ وارپروگرام کےتحت اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

اکبری،دہلی،یکی،روشنائی،شیراں والا،مستی ودیگردروازوں کوبھی اصل حالت میں بحال کیا جائیگا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نےتاریخی دروازوں کے اردگرد تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیدیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تاریخی عمارتوں پر وال چاکنگ اوربینرزفوراً ہٹانے کا حکم دیا،شاہی قلعہ کے بالمقابل مریم زمانی بیگم مسجد کی بحالی و تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

بجلی کے تار زیر زمین کرنے کیلئے لیسکو سے رجوع کیا جائے گا۔

  

Ansa Awais

Content Writer