سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑامطالبہ کردیا

Imran Khan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام بدمعاشوں کی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے اور امپورٹڈ حکومت قیمتوں میں اس کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرے۔

انہوں نے کہا کہ عوام امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے بدمعاشوں کے ٹولے کے ہاتھوں بے مثال اور تاریخی مہنگائی کے بوجھ تلے کچلے جا رہے ہیں۔

چیلنج کرتا ہوں کہ ہمارے دور میں پاکستان دنیا کا سب سے سستا ملک تھا، ہم نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں کم کیں، ہماری حکومت گئی تو پیٹرول 150 روپے، ڈیزل 144 روپے لیٹر تھا۔