تفریحی مقام پر آئےشہری خوفناک حادثے سےبچ گئے،ویڈیووائرل

 تفریحی مقام پر آئےشہری خوفناک حادثے سےبچ گئے،ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا میں ایک تفریحی مقام پر شہری خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے،خود کار جھولے میں بیٹھے  تھے کہ یہ جھولا چلتے ہوئے زمین سے اپنی گرفت چھوڑ گیا۔

   تفصیلات کے مطابق   امریکی ریاست مشی گن کے ٹریورس سٹی میں واقع نیشنل چیری فیسٹیول میں واقعہ پیش آیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعے میں خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بہت بڑے دیوہیکل خود کار جھولے میں جس کی بناوٹ کی اڑنے والے قالین جیسی ہے۔  یہ جھولا چلتے ہوئے زمین سے اپنی گرفت چھوڑ گیا تھا اور عنقریب گرنے ہی والا تھا کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آیا اور زمین سے اٹھنے والی سائیڈ پر اپنا وزن ڈال کرریلنگ پکڑ کرکھڑا ہوگیا تاکہ وہ گرنے سے بچ جائے۔

اس شہری  کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود دیگرلوگ جو یہ سارا منظر دیکھ رہے تھے وہ بھی باری باری اس کے ساتھ کھڑے ہوگئے، خوش قسمتی سے ان لوگوں کے بروقت اقدام کی وجہ سے ایک بڑا حادثے سے بچ گئے۔ ہوسکتا تھا حادثےمیں  متعدد لوگوں کی جان بھی جاسکتی تھی۔

یہ سارا منظر شہریوں نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا، جس پر صارفین نے حیرت اور مذکورہ ویڈیو پر4.5 ملین ویوز کے ساتھ ٹویٹر پر وائرل ہوگئی جبکہ قریب سے ایک اور چھوٹی ویڈیو ریکارڈ کی گئی جو اس سے بھی زیادہ خوفناک تھی بعد ازاں جمعہ کی صبح تک اس جھولے کو میلے سے الگ کردیا گیا۔