دنیا کا سب سے بڑا سوئمنگ پول دبئی میں کھل گیا

دنیا کا سب سے بڑا سوئمنگ پول دبئی میں کھل گیا
کیپشن: The deepest swimming pool in the world
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    دبئی میں  دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول  کھول دیا گیا ۔

دنیا کی بلند ترین عمارت اور کئی ریکارڈز کا اعزاز رکھنے والے دبئی میں اب دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول بھی کھول دیا گیا ۔  غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گنیز بک ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ ڈیپ ڈائیو دبئی جس کا افتتاح کچھ روز قبل  کیا گیا ہے، یہ دنیا کا سب سے بڑا پول ہے۔    ڈیب ڈائیو دبئی کے نام سے تیار کیے گئے اس پول میں ابتدائی طور پر صرف دعوت نامے پر ہی جانے کی اجازت دی گئی ہے اور اسےخودساختہ طور پر ’دنیا میں غوطہ خوری کا واحد ایسا مرکز‘ قرار دیا جارہا ہے جہاں لوگ 60 میٹر (تقریباً 200 فٹ) تک گہرائی میں جاکر سوئمنگ  کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس پول میں ایک کروڑ 46 لاکھ لیٹر(38 لاکھ گیلن) تازہ پانی موجود ہے، جو  اولمپک سائز کے  6 سوئمنگ پولز کے حجم کے برابر ہے.تفصیلات کے مطابق  پول کے نچلے حصے میں غوطہ خور مختلف روشنیوں اور موسیقی کے ساتھ ٹیبل فٹ بال اور دیگر کھیلوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔دنیا کے  اس سب سے بڑے  سوئمنگ پول میں تفریحی اور حفاظتی مقاصد کے لیے 50 سے زائد کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔   ڈیپ ڈائیو دبئی میں ایک گھنٹے کی غوطہ خوری کی قیمت 135 ڈالر سے لے کر 410 ڈالر کے درمیان ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسے عوام کے لیے بھی جلد کھولا جائے گا۔اس سے قبل نومبر 2020 میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے قریب کھلنے والے پول کو دنیا کا سب سے گہرا پول  قرار دیا  گیا تھا جو 45.5 میٹر (150 فٹ) گہرا ہے۔