شاہد سپرا:لیسکو نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین کو مشروط کنکشن دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے 15 دسمبر تک جمع ہونے والے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز کا اجرا شروع کر دیا ہے۔
اس سے قبل لیسکو نے وزارتِ پاور ڈویژن کے زبانی احکامات پر کنکشن دینے سے تمام دفاتر کو روک دیا تھا۔ اب لیسکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے نیٹ میٹرنگ کے لیے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 دسمبر کے بعد سسٹم پر آنے والی میٹرز کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے، جبکہ لیسکو میں صارفین کی بڑی تعداد پہلے ہی ڈیمانڈ نوٹس جمع کروا چکی ہے۔
لیسکو حکام کے مطابق اے ایم آئی سمارٹ میٹر کے لیے آن لائن ڈیمانڈ کی جائے گی، اور شعبہ میٹریل مینجمنٹ سے منظوری ملنے کے بعد صارفین کو میٹرز نصب کر کے دیے جا سکیں گے۔