پلان بی کا المناک انجام، "بلے باز" کے مالک نے ٹکٹ جعلی قرار دے دیئے

Akhtar Iqbal Dar, PTI-N Pakistan Tahrik e Insaf Nazaryati, Batsman, Bat, Election Commission of Pakistan, Lahore Press Club, Fraud Tickets, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہورمیں تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختراقبال ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے جعلی ٹکٹ ریٹرننگ افسروں کو جمع کروائے ہیں۔

اختر اقبال ڈار نے لاہور پریس کلب میں پرہجوم نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے صرف اپنی جماعت کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں ان کا پی ٹی آئی  (پاکستان تحریک انصاف)سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کو میں نے خود ٹکٹ جاری کیے،ہم آراوز کو کچھ دیر بعد اپنے امیدواروں کی ٹکٹیں جمع کرائیں گے۔پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز (بیٹسمین) ہے۔

اختر اقبال ڈار نے بتایا کہ تحریک انصاف نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے۔ مجھے نہیں معلوم ،پی ٹی آئی امیدواروں نے ہماری ٹکٹیں کہاں سے لیں۔

اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نظریاتی کا اپنا منشور،اپنا آئین ہے۔ ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے۔پی ٹی آئی سے کوئی معاہدہ نہیں ہے۔