پنجاب بھر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات میں اضافہ، پولیس خاموش تماشائی

 پنجاب بھر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات میں اضافہ، پولیس خاموش تماشائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی  ساحی: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ 
لاہور میں گزشتہ سال ڈکیتی مزاحمت پر 23شہری قتل،162زخمی ہوئے، جبکہ پنجاب بھر میں ڈکیتی مزاحمت پر 291افراد قتل ،1728زخمی ہوئے۔ ڈکیتی مزاحمت پر فیصل آباد میں سب سے زیاد ہ 34شہری قتل ہوئے، ملتان میں ڈکیتی مزاحمت پر 24، بہاولپور ریجن میں 6شہری قتل ہوئے۔ 
پنجاب بھر میں رواں سال پہلی بار مقدمات 11لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ پولیس لاہور سمیت پنجاب بھر میں مقدمات کو ٹریس کرنے میں ناکام رہی۔ پولیس نے 2لاکھ 15 ہزار سے زائد مقدمات عدم پتہ اور خارج کر دئیے، سب سے زیادہ لاہور میں 1لاکھ سےزائد مقدمات عدم وخارج کئے گئے۔ 
دوسری جانب پولیس ملازمین کیلئے 2ارب سے زائد کی ویلفیئر ،16کروڑ کے انعامات دئیے گئے۔ تھانوں کی اپ گریڈیشن کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار نہ کر سکی۔